کاروار :27؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں گرام پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کل 3،19،742رائے دہندگان نے اپنےی حق رائے دہی کا استعمال کیا جس کی مناسبت ڈے 81.41فی صدپولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس بات جانکاری اترکنڑ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے دی ہے۔
ہلیال میں سب سے زیادہ یعنی 84.64فی صد پولنگ ہوئی تو منڈگوڈ میں 83.99فی صد ووٹنگ ہوئی ہے۔ اسی طرح سداپور میں 82.20فی صد۔ سرسی میں 81فی صد۔ یلاپور میں 80.87فی صد ۔ جوئیڈا میں 76.32فی صد اور ڈانڈیلی میں 75.23فی صد پولنگ ہوئی ہے۔
ضلع کے ان 7تعلقہ جات میں صبح 7بجے سےپولنگ کے اختتام تک پرامن ووٹنگ ہوئی ۔ ان تعلقہ جات میں دوسرے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات میں کل 3،19،742ووٹروں انے اپنے حق کا استعمال کیا۔
دوسرے مرحلے کے انتخابات میں کل 3،92،779ووٹرس میں 1،92،134خواتین رائے دہندگان میں سے 1،54،593اور 2،00،641میں سے 1،65،147مرد ووٹرس سمیت کل 3،19،134ووٹروں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔
ودھان سبھا کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری ، یلاپور کے رکن اسمبلی اور ضلع نگراں کار وزیر شیورام ہیباراپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ، ودھان پریشد کے رکن شانتارام سدی سمیت کئی سیاسی لیڈران اپنے متعلقہ پولنگ بوتھ پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔